جب کبھی ایک معصوم بے زبان جنگلی جانور پر ظلم کرکے کوئی اپنی مردانگی کا اظہار یوں کرتا ہے کہ بندوق ایک مرے ہوئے بے زبان پر رکھ دیتا ہے, تو میرا کلیجہ پھٹ جانے کو آتا ہے. مگر حیرت تو ان ظالموں پر ہے جو بے دردی سے معصوم انسانوں کو بھی مارنے سے گریز نہیں کرتے ہیں. پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہر قسم دہشت گردی کرنے والے انسانوں کو ہم کوئی نام بھی نہیں دے سکتے ہیں.